• اکتوبر 7, 2022

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول باہر سے منگواتے ہیں ہمارے پاس اپنا تو کوئی ذریعہ نہیں، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے.

فواد چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کابینہ نہیں کرتی، یورپ امریکا تناؤکی وجہ سےعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہورہا ہے، ہم  کتنی دیرتک پٹرول کی قیمتیں روک سکتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Read Next

نامناسب ردعمل : عماد وسیم پر جرمانہ عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔