• جنوری 21, 2022

پینگ شوئی کے لاپتہ ہونے پر ڈبلیو ٹی اے نے چین میں مقابلوں پر پابندی عائد کر دی

بیجنگ: چینی ٹینس سٹار پینگ شوئی کے لاپتہ ہونے پر ڈبلیو ٹی اے نے چین میں مقابلوں پر پابندی عائد کر دی جس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کھیل کی عالمی تنظیم پر ’’اسپورٹس کو سیاست زدہ ‘‘ کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔

چین کے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی چینی ٹینس سٹار پینگ شوئی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں جس پر انتہائی تشویش کااظہار کرتے ہوئے امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مطالبے کے ساتھ ہی چین میں تمام ٹورنامنٹس معطل کر دیے۔

چین اور ہانگ کانگ نےشدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پینگ شوئی کے معاملے پر ڈبلیو ٹی او اسپورٹس کو سیاست زدہ کر رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین آخری ٹیسٹ میچ کا کل سے آغاز

Read Next

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،176 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے