• اکتوبر 23, 2020

پینشں اصلاحات:مشیر خزانہ نے ورلڈ بینک سے تکنیکی معاونت کی درخواست کردی

اسلام آباد:ورلڈ بینک کے نومنتخب کنٹری ڈائریکٹر کی ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مشیر خزانہ نے پینش اصلاحات میں ورلڈ بینک سے تکنیکی معاونت کی درخواست کر دی۔ تفصیل کے مطابق ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر کی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے تعارفی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ورلڈ بینک کے 56 منصوبوں پر کام جاری ہیں جس کی لاگت لگ بھگ 11 ارب ڈالر بنتی ہے۔ ان منصوبوں میں مالیاتی اصلاحات اور انسانی ترقی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ کورونا کے باعث معاشی اصلاحات کا عمل سست ہوا تاہم حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا۔ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 60 لاکھ غریب گھرانوں کی مدد جبکہ چھوٹے کاروبار کو سستے قرضے دیے گئے اور بجلی کے بلوں پر سبسڈی بھی دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پینش اصلاحات میں ورلڈ بینک کی تکنیکی معاونت کرنے کی درخواست بھی کی۔ واضع رہے کہ وبائی صورتحال کے دووران ورلڈ بینک نے 50 کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد دی تھی۔ دوران ملاقات مشیر خزانہ نے مالی سال 19-2018ء کے دوران ادائیگیوں میں عدم توازن کے بحران سے نمٹنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کو اجاگر کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انگین آلتان کی اداکاری ہمایوں سعید کے ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ دیکھنے کی وجہ

Read Next

خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ،وزیر اعظم نے پروگرام کا اجرا کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے