• دسمبر 7, 2021

پیسز مقابلے، پاک آرمی کے محمد عرفان کی پُش اپس میں پہلی پوزیشن

لاہور: تیسرے انٹرنیشنل پیسز مقابلے میں پاک آرمی کے محمد عرفان نے 1206 پُش اپس کر کے پہلی ، سپاہی محمد ادریس نے دوسری اور سری لنکا کے اوبیسری نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

پاک آرمی کے زیر اہتمام لاہور میں تیسرے انٹرنیشنل پیسز مقابلوں کے پانچویں روز 16 ٹیموں میں پُش اپس کا دلچسپ مقابلہ ہوا،مجموعی طور پر 160 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں پاک فوج کے 90 جبکہ 70 بین الاقوامی کھلاڑی شامل تھے۔

پاک آرمی کے محمد عرفان نے 1206 پش اپس کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ، سپاہی محمد ادریس دوسرے جبکہ سری لنکا کے اوبیسری تیسرے نمبر پر آئے۔

بعدازاں مہمان کھلاڑیوں نے لاہور کے تاریخی مقامات اور واہگہ بارڈر کا دورہ بھی کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

Read Next

سبسڈی نہ دیتے تو پٹرول 180 روپے لٹر ہوتا:شوکت ترین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے