• نومبر 24, 2020

پیرو میں ہنگامہ خیز احتجاج پر عبوری صدر نے بھی استعفیٰ دے دیا

لیما:پیرو میں صدر کے مواخذے کے خلاف جاری ہنگامہ خیز احتجاج پر عبوری صدر نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ 5 روز سے جاری مظاہروں میں اب تک 2 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پیرو کی کانگریس کو صدر مارٹن وزکارا کا مواخذہ مہنگا پڑ گیا۔ ملک بھر میں ان کے حامیوں نے زبردست احتجاج کیا۔ صدر کے مواخذے کے خلاف جاری ہنگامہ خیز احتجاج پر عبوری صدر مینوئل میرینو نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ دارالحکومت لیما کی مرکزی شاہراہ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ جواب میں مظاہرین نے بھی سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ 5 روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں دو نوجوان ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

برطانوی وزیراعظم نے کورونا کا خطرہ منڈلانے پر خود کو پھر قرنطینہ کر لیا

Read Next

حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو صفر پر آؤٹ کر کے ہاتھ جوڑ دئیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے