• جنوری 27, 2021

پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ، پنجاب کے قاسم طاہر سرخرو

راولپنڈی:دوسرے پیراآرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 2020ء کاٹائٹل پنجاب کے قاسم طاہر نے جیت لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونیوالے دوسرے پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کی 70میٹر پیرا کیٹیگری میں پنجاب کے قاسم طاہرنے گولڈ، آرمی کے سجاداحمد نے چاندی اور خالدبشیر نے کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔ 30میٹر پیراکیٹیگری میں پختونخوا آرچری کلب کی حسنہ بیگم نے طلائی، آرمی کے نورشاد نے چاندی اور محمدعاطف نے کانسی جبکہ بلائنڈ کیٹیگری میں راولپنڈی کے ولیدعزیز نے گولڈ، تنویراحمد نے سلور اور فیضان نے کانسی کامیڈل حاصل کیا۔ کم عمر بچوں کی کیٹیگری میں محمدانس عباسی اور حسن فاتح قرارپائے ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیر ا ، ڈی اوسپورٹس منظرشاہ، ڈی ایس او شمس توحیدعباسی، امان اللہ شان، محمداعجاز، شفقت نیازی ،عرفان خان ، عامریاسین اورسارہ خان کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے پاک پیراآرچری کمیٹی کیلئے 2الیکڑک وہیل چیئر، پیرا اور بلائنڈ کیٹیگریز کیلئے پچاس، پچاس ہزار روپے جبکہ پختونخوا آرچری کلب کی حسنہ بیگم کیلئے دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے پر اتفاق

Read Next

بیرونی ادائیگیاں،زرمبادلہ ذخائر31.6کروڑڈالرکم ہو گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے