• فروری 25, 2021

’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘جمائما کی فلم میں سجل علی نظر آئیں گی

پاکستان کی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ سجل علی، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔جمائما گولڈ سمتھ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق وہ اس فلم ’Whats love got to do with it‘ (پیار کا اس سے کیا لینا دینا) کی پروڈیوسر ہیں جبکہ اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے جبکہ انڈیا سے تعلق رکھنے والے شیکھر کپور فلم کے ڈائریکٹر ہیں۔شیکھر کپور ’مسٹر انڈیا‘ اور ’دل سے‘ جیسی فلموں کی ڈائریکشن دے چکے ہیں اور 2007 میں ان کی فلم ’الزبتھ: دی گولڈن ایج‘ آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔ جمائما کی اس فلم کی شوٹنگ لندن کی مختلف لوکیشنز پر جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق سجل علی بھی لندن میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس رومانوی کامیڈی فلم ’وٹس لو گاٹ ٹُو ڈُو وِد اِٹ‘ میں انڈیا کی سینیئر اداکارہ شبانہ اعظمی کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ برطانوی اداکارہ ایما تھامپسن اور لِلی جیمز اور شہزاد لطیف بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواز شریف کے بیانیہ ن لیگ میں درارڑڈال رہا ہے،غلام سرور

Read Next

سجل علی، شبانہ اعظمی کی ہالی ووڈ فلم میں انٹری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے