• مئی 14, 2021

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

لاہور:پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 183 رنز بنالئے۔

پاکستان نے آج کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 103 رنز سے کیا، اوپنرز عمران بٹ اور عابد علی نے مسقتل مزاجی سے کھیل جاری رکھا ہوا تھا کہ عابد ایک غلط شاٹ کے باعث چیسورو کی بال پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، انہوں نے 60 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم  کھاتہ کھولے بغیر ہی کایا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ عمران بٹ اور فواد عالم کریز پر موجود ہیں۔

گذشتہ روز پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز عابد علی اور عمران بٹ نے کیا، دونوں نے ابتداء میں محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور سکور کو آگے بڑھایا۔ اوپنرز نے میزبان ٹیم کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور وکٹ کے چاروں طرف شارٹس کھیلے، عابد علی نے 83 گیندوں پر ٹیسٹ میچز کی دوسری نصف سنچری بنائی۔ کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنائے تھے۔

قبل ازیں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دونوں اوپنرز نے ذمہ داری دکھاتے ہوئے دفاعی انداز اپنایا لیکن قومی بولرز نے برتری اور تجربہ کاری کی دھاک بٹھانا شروع کر دی، زمبابوین ٹیم کو صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، کاسوزا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد زمبابوے کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ پرنس میسوارے 11، تریسائی مساکنڈا 14، برینڈن ٹیلر 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر بیٹسمینوں میں شمبا 27، کایا 48، چاکبوا 19، چیسورو 9، مزرابانی 14، نگراوا 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس طرح زمبابوے کی ٹیم 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شاہین آفریدی اور حسن علی نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، نعمان نے ایک شکار کیا۔

پاکستان کاسکواڈ:
عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم (کپتان)، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی

زمبابوے کا سکواڈ:
پرنس میسوارے، کیون کاسوزا، تریسائی مساکنڈا، برینڈن ٹیلر (کپتان)، ملٹن شمبا، رائے کایا، ریجس چاکبوا، ڈونلڈ تریپانو، ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ مزرابانی، رچرڈ نگراوا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی تیسری لہر مزید 131 جانیں لے گئی، 5112 نئے مریضوں کا اضافہ

Read Next

کراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت نے غیر قانونی ٹورنامنٹس بند کرا دئیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے