• جنوری 17, 2022

پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد شاہینوں کے ڈھاکہ میں ڈیرے، ٹریننگ سیشن شروع

ڈھاکہ : پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد شاہینوں نے ڈھاکہ میں ڈیرے جما لیے، قومی ٹیسٹ سکواڈ نے میرپور کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا۔

مشن وائٹ واش کے لیے قومی کھلاڑیوں نے کمر کس لی، دورہ بنگلا دیش میں ناقابل شکست رہنے کے جذبے سے سرشار قومی سکواڈ آج نیٹ سیشن میں ان ایکشن ہے۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ٹیسٹ سکواڈ کی بھرپور پریکٹس جاری ہے جبکہ 3 دسمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Read Next

پاک ونڈیز سیریز، سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ملنے کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے