• مئی 24, 2022

پہلے سعودی فوجی کمانڈر کا دورہ بھارت

نئی دہلی: سعودی عرب کے فوجی کمانڈر نے پہلی بار بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسی بھی سعودی فوجی کمانڈر کا یہ پہلا دورہ بھارت ہے۔ سعودی عرب کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر بھارت پہنچے۔ جہاں انہوں نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کی۔

سعودی کمانڈر کی بھارتی آرمی چیف سے ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سعودی عرب کی فوج کے کسی کمانڈر کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے اور اس دورے کو بھارت میں اہمیت دی جا رہی ہے۔

سعودی عرب اور بھارت کے مابین دفاعی تعلقات بہتر ہونے کے امکان ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ سعودی فوج کے کمانڈر تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔

اس سے قبل جنرل نروانے نے سال 2020 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس سے پہلے بھارت کے کسی آرمی چیف نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ان دوروں کا مقصد دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Reporter Time | Usama Bhatti | A1Tv | 16 February 2022

Read Next

دنیا کی پہلی خاتون ایچ آئی وی سے شفایاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے