• دسمبر 6, 2021

پہلا ٹی 20 میچ: بنگلادیش نے پاکستان کو 128 رنز کا ہدف دے دیا

ڈھاکہ: بنگلادیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 128 رنز کا ہدف دے دیا۔ عفیف حسین 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسن علی نے 3 کھلاڑٰیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کی جیت بنگلہ دیش کے حصے میں آئی جس پر کپتان محمود اللہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر بنگالی اوپنرز محمد نعیم اور سیف حسن کریز پر آئے، شاہین باولرز کے نپے تلے انداز نے بنگالی بیٹنگ کا ٹاپ اور مڈل آرڈر درہم برہم کر دیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی شراکت داری اس وقت ٹوٹی جب حسن علی کی بال پر کیپر محمد رضوان نے 3 کے مجموعی سکور پر محمد نعیم کا کیچ پکڑا، انہوں نے محض ایک رن بنایا تھا۔ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گری، بلے باز سیف حسن شاہین باولر محمد وسیم کا شکار بنے، نجم الحسن نے بھی محمد وسیم کو کیچ پکڑایا۔

بیٹر عفیف حسین نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے تاہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رکا اور وہ شاداب کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ کپتان محموداللہ شاہین باولر محمد نواز کی بال پر بولڈ ہو گئے۔

شاہین کپتان بابر اعظم کا میچ کے آغاز پر کہنا تھا کہ بنگلہ ٹیم کو 150 تک آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں میں قومی شاہینوں کو نفسیاتی برتری حاصل ہے، بارہ ٹی 20 میچز میں سے دس گرین کیپس نے جیتے، دو میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی سیریز، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Read Next

بیرون ممالک سے آنیوالے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے