
سڈنی:مرد میدان سٹیون سمتھ نے 105 رنز بنا کر آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں بھارت پر 66 رنز سے فتح دلا دی۔ آسٹریلیا کے 6 وکٹوں پر 374 رنز میں آرون فنچ نے 114رنز، ڈیوڈ وارنر نے 69 اور گلین میکسویل نے 45 رنز کاحصہ ڈالا، محمد شامی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم جواب میں ایڈم زمپا کی چار اور جوش ہیزل ووڈ کی تین وکٹوں کے سامنے آٹھ وکٹوں پر 308 رنز بنا سکی جس میں ہردیک پانڈیا 90 رنز اور شیکھر دھاون 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔
0 Reviews