• جولائی 30, 2021

پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی جونیئر ٹیم نے گرین شرٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میں انگلش کی جونیئر ٹیم نے گرین شرٹس کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو9 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے قائد بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی بیٹنگ:

قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں ثاقب محمود نے امام الحق اور کپتان بابر اعظم کو پویلین بھیج دیا۔

 تیسری وکٹ محمد رضوان کی گری، بیٹسمین 13 رنز بناکر گریگورے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل کی بھی وکٹ ثاقب محمود نے لی، ڈیبیو کرنے والے بیٹسمین نے 5 سکور بنائے۔

اس دوران اوپنر فخر زمان اور صہیب مقصود کے درمیان اچھی شراکت داری بنی، دونوں کے درمیان 69 گیندوں پر 53 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ دونوں نے مشکل وقت میں وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔ تاہم 79 کے مجموعی سکور پر فخر زمان کی جلد بازی کے باعث صہیب رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 19 سکور بنائے تھے۔

فخرزمان کی اننگز 47 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھی، انہوں نے باری میں 6 چوکے لگائے۔ فہیم اشرف کی باری کا خاتمہ ثاقب محمود نے کیا۔ آل راؤنڈر صرف 5 سکور بنا سکے۔

 دیگر بیٹسمینوں میں حسن علی 6، شاداب خان 30 ، شاہین آفریدی 21 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم 36 ویں اوورز میں 141 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ ثاقب محمود نے چار، پارکنیسن اور اورٹن نے 2.2 شکار کیے۔

انگلش بیٹنگ:
142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فل سالٹ اور ڈیوڈ مالان نے کیا، 22 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے سالٹ کو پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ مالان اور زاک کرالے نے باؤلرز کو بےبس کر دیا اور وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔

انگلنیڈ کی ٹیم نے 22 ویں اوورز میں ہدف حاصل کیا۔ ڈیوڈ مالان 68 اور زاک کرالے نے 58 رنز بنائے۔ واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی۔

گرین شرٹس سکواڈ :
فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان) محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف

انگلش سکواڈ:
فِل سالٹ، ڈیوڈ مالان، زاک کرالے، جیمز وینس، بین سٹوکس (کپتان) جان سمپسن، لیوئس گریگورے، کریگ اورٹن، کارس، ثاقب محمود، میٹ پارکنیسن۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان میں امریکی فوجی مشن 31 اگست کو ختم ہوگا: امریکی صدر جوبائیڈن

Read Next

کورونا کے وار جاری، مزید 25 افراد جاں بحق، 1 ہزار 737 نئے مریض سامنے آ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے