• مئی 25, 2022

پگڑی پہن سکتے ہیں تو حجاب کیوں نہیں؟ سونم کپور کے سوال پر انتہا پسند مشتعل

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی  کےخلاف سونم کپور  کی جانب سےسوشل میڈیا پر پیغام دینا انتہاپسندوں کو پسند نہ آیا۔

سونم کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر پگڑی میں ملبوس مرد اور حجاب میں ملبوس عورت کی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ اگر  پگڑی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے کہ تو پھر حجاب کیوں نہیں اوڑھا جاسکتا۔

سونم کپور کی پوسٹ پر بھارتی انتہاپسندوں نے خوب تنقید کی  اور اداکارہ کو پوسٹ ڈیلیٹ  کرنے پر مجبور کر دیا۔

یاد رہے کہ کرناٹک سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں حجاب کا تنازع اس وقت شروع ہوا جب کرناٹک حکومت نے 5 فروری کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

اس تنازع پر پوجا بھٹ، سوارا بھاسکر، جاوید اختر، شبانہ اعظمی ، کمال راشد خان و دیگر بالی ووڈ ستارے اپنے اپنے تبصرے کر چکے ہیں۔

Read Previous

ق لیگ کو وزارت عظمیٰ دینے کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی متفق ہو گئیں

Read Next

شہبازشریف دور کے صاف پانی پراجیکٹ کو احتساب عدالت کی مکمل کلین چٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے