• جولائی 28, 2021

پچیسویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ شبیر اقبال نے جیت لی

اسلام آباد:  شبیر اقبال نے پچیسویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ جیت لی ہے۔ اسلام آباد گالف کلب کے شبیر اقبال 12 انڈر 276 گراس سکور کیساتھ پلے نمبر پر رہے۔

لاہور گالف کلب کے احمد بیگ نے 11 انڈر پار، 277 گراس سکور کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی لاھور گالف کلب کے مطلوب احمد 8 انڈر پار، 280 گراس اسکور کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

محمد شبیر اقبال کو 9 لاکھ چار ہزار چارسو پچھتر روپے انعام میں دیئے گئے جبکہ احمد بیگ 5 لاکھ 74 ہزار 750 روپے انعام کے حقدار ٹھہرے اور مطلوب احمد نے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے جیتے۔

کراچی گالف کلب کےافسر علی ہول ان ون کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے انھیں کراچی گالف کلب کے علی کو 75 لاکھ مالیت کی کار انعام میں دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف رئیر ایڈمرل امجد خان نیازی نے انعامات تقسیم کئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اٹلی نے انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فٹبال کی یورپی چیمپیئن شپ جیت لی

Read Next

ملتان: جانوروں کی قربانی کیلئے موسمی قصاب میدان میں آ گئے، ایڈوانس بکنگ شروع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے