• مئی 25, 2022

پٹرول 12 روپے مہنگا کر کے 10 روپے کمی کی خوشخبری سنائی گئی: شیری رحمان

اسلام آباد: شیری رحمان نے کہا ہے کہ پٹرول 12 روپے مہنگا کر کے 10 روپے کمی کی خوشخبری سنائی گئی، تعجب ہے حکومت اس کو “ریلیف” کا نام دے رہی ہے۔

نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عوامی مارچ کے دباؤ میں آ کر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا، عوام نے اس نام نہاد ریلیف کو مسترد کر دیا ہے، ہوشربا مہنگائی اور بیروزگاری میں یہ بہت ہی معمولی ریلیف ہے، ساڑھے تین سال میں جو مہنگائی میں اضافہ ہوا، اس میں کمی کب ہوگی ؟ سالانہ سات سے آٹھ سو ارب روپے کا بوجھ کہاں سے پورا کیا جائے گا ؟ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی، کیا یہ سلیکٹڈ احتساب صرف مخالفین کے لئے ہے؟۔

Read Previous

‘سمال اور میڈیم انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں متعارف کروا دیں، ملک تیزی سے اوپر جائے گا’

Read Next

International News | 01 March 2022 | A1Tv

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے