• نومبر 29, 2021

پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر دو سو ارب ڈالر کا بوجھ ڈالا گیا: خورشید شاہ

سکھر: خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بجلی اور تیل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں، پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر دو سو ارب ڈالر کا بوجھ ڈالا گیا، عمران خان کو اکانومی کی سمجھ نہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے، کراچی میں 1300 جبکہ سکھر میں 1200 کا گوشت مل رہا ہے، جو 700 میں ملتا تھا، ڈر ہے دسمبر تک تیل 150 سے زیادہ جبکہ ڈالر 200 تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وقتی طور پر بیان دے کر اپنی جان چھڑاتے ہیں، اکانومی سمجھ نہیں آتی تو باتیں نا کیا کریں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی آخری فیصلہ نہیں ہوتا، حالات کے تحت فیصلے بلدتے ہیں، پارلیمنٹ میں اپوزیشن ایک پیج پر ہے، کوشش کروں گا کہ اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر لیکر آؤں، سب مجھے عزت دیتے ہیں، عمران خان کو امین اور صادق قرار دینے والے خود کتنے صادق ہیں سب کو علم ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاک بحریہ: وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ، رئیر ایڈمرل جاوید اقبال کے حوالے کر دی

Read Next

رانی مکھر جی نے عامر خان سے محبت کا اعتراف کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے