• مئی 25, 2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، تیل کمپنیاں پریشان، تحفظات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے معاملے پر تیل کمپنیوں اور ریفائنریز نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اوگرا میں ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

 چئیرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا۔ جس میں تیل کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کے سربراہان شریک ہوں گے۔ چئیرمین اوسی اے سی، ایم ڈی پارکو، ایم ڈی پاکستان ریفائنری لمٹیڈ شریک ہوں گے۔ ایم ڈی پی ایس او، ایم ڈی شیل، ایم ڈی ٹوٹل پارکو اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 اجلاس میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل زیر بحث آئیں گے۔ تیل کمپنیوں اور ریفائنریوں کے قیمتوں میں کمی پر تحفظات زیر غور آئیں گے۔ تیل کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اجلاس بلایا لیا گیا۔ ایکس ریفائنری قیمت ڈپو پرائس اور کمپنیوں کو معاوضے کے اموربھی زیر بحث آئیں گے۔

Read Previous

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

Read Next

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے