• دسمبر 1, 2021

پونم پانڈے شوہر کے مبینہ تشدد سے زخمی، ہسپتال منتقل

ممبئی: بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ان کے شوہر کو مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر سیم بومبے نے ان پر تشدد کیا۔ اداکارہ اس وقت ہسپتال داخل ہیں کیونکہ ان کا سر، آنکھیں اور چہرہ زخمی ہےجب کہ ان کے شوہر سیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے جن کا پورا نام سیم احمد بومبے ہے ان کا تعلق بھی بالی وڈ انڈسٹری سے ہے، وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں۔

پونم پانڈے نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتایا کہ ان کے شوہر سے تعلقات ہمیشہ خراب ہی رہے اور ایک ایسے شخص کے ساتھ تعلقات جاری رکھنا جس نے انہیں جانوروں کی طرح مارا ہو ایک اچھا خیال نہیں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شعیب ملک سے شادی کے سوال پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

Read Next

Headlines | 09 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے