• اکتوبر 22, 2021

پولینڈ کا یورپی اتحاد سے نکلنے کا خدشہ، لاکھوں افراد کا سڑکوں پر احتجاج

وارسا: پولینڈ میں یورپی اتحاد سے نکلنے کے خدشے کے پیش نظر لاکھوں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

یورپی یونین کا حصہ رہنے کے لیے دارالحکومت وارسا سمیت ملک بھر میں سو سے زائد مقامات پر مظاہرے کئے گئے جن میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یورپ کا حصہ ہے اور کوئی انہیں اس اتحاد سے نہیں نکال سکتا۔

چند روز پہلے پولش عدالت کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے اہم قوانین ان کے ملک کے آئین سے مطابقت نہیں رکھتے جس کے بعد پولینڈ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ظالم باپ کا 15 سالہ بیٹی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد، پولیس نے دارالامان منتقل کر دیا

Read Next

دوحہ مذاکرات میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی، امریکہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے