• اکتوبر 28, 2020

پولیس لائنز کے باہر دھماکے کا منصوبہ چند روز پہلے بنایا: گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

لاہور: لاہور ریلوے سٹیشن سے گرفتار دہشتگرد نے اہم انکشاف کر دیا، دہشتگردوں کا ٹارگٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ تھا۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے گذشتہ روز ریلوے سٹیشن سے دہشتگرد لیاقت خان کو گرفتار کیا جس نے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کیے ہیں۔ لیاقت خان نے بتایا کہ انہوں نے پولیس لائیز کے باہر دھماکا کرنا تھا جبکہ دھماکے کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دیا۔ ملزم نے مزید بتایا ہے کہ سٹیشن پر خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھا اور اس سے ملنے سے پہلے ہی اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیاقت نے دوران تفتیش انکشاف کیا حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا اور 17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہایشی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لیاقت خان سے خودکش حملہ آور کے بارے میں تفصیلات لے کر اس کا خاکہ بنوایا جا رہا ہے جبکہ متعدد ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا، وزیر اعظم عمران خان

Read Next

سپریم کورٹ کا رفاعی پلاٹس، گرین بیلٹس سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے