• مئی 24, 2022

پولیس اہلکارکا نیوز رپورٹر پر غلیل سے حملہ؟ سچائی کیا ہے؟

افریقی ملک یوگنڈا میں ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ مقامی پولیس اہلکار نے غیر متعلقہ سوالات کرنے پر رپورٹر پر غلیل سے حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار کو غلیل پکڑے ہوئے دیکھا جارہا ہے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ وہ کسی پر حملہ کررہا ہے۔

اس ٹوئٹ کو 26 ہزار سے زیادہ لائکس  ملے جبکہ  تقریباً6 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا گیا۔تاہم سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کے بعد یوگنڈا پولیس نے اس خبر کی تردید کردی۔

حکام نے بتایا کہ یہ تصویر 2021 میں ایک پریس بریفنگ کی ہے جہاں پولیس غلیل کے خطرات پر بات کر رہی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عدم اعتماد: ارکان کو دھمکانے کا ارادہ نہیں، جمہوری مقابلہ کریں گے، شاہ محمود

Read Next

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے