• جولائی 6, 2022

‘پورے ملک میں گیس بحران، لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہوچکے’

لاہور: حمزہ شہباز نے گیس بحران پر اپنے رد عمل میں کہا کہ حکومت نے عوام سے ہر سکھ چھیننے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے، پورا ملک گیس بحران کی لپیٹ میں ہے، لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو چکے ہیں، ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ایل پی جی 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، گھریلو سلینڈر 2500 روپے سے زائد کا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں گیس آ بھی رہی ہے، وہاں کم پریشر مزید اذیت کا باعث بن رہا ہے، گیس کی قیمت 350 فیصد تک بڑھائی جا چکی ہے، مزید اضافے کی تیاریاں ہیں، بروقت ایل این جی نہ منگوا کر ملک کو شدید بحران میں دھکیلا گیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومتی نا اہلی اور تساہلی کا اعتراف خود مشیر خزانہ نے بھی کر لیا ہے، ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد میں خریدا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 29 November 2021 | A1 TV

Read Next

سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنز کو ڈھائی ماہ تک گیس فراہمی معطل رہے گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔