
لاہور:قومی لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ ان کی پوری کوشش تھی کہ ورائٹی کے ساتھ باولنگ کریں جبکہ وہ دباؤ بڑھانے کی خاطر زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانا چاہتے تھے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پروٹیز کیخلاف دو وکٹیں لینے والے اسپنر کا کہنا تھا کہ وکٹ پر اوس کے باوجود ان کی گیندیں اسپن ہوئیں جس کی انہوں نے پریکٹس کی تھی جبکہ ٹریننگ سیشنز کے دوران ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اسپن باولنگ کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق نے بھی مفید مشوروں سے نوازا جس کے سبب عمدہ باولنگ ممکن ہوئی۔ عثمان قادر کے مطابق وکٹوں کے عقب سے محمد رضوان مسلسل ہدایت دے رہے تھے کہ زور نہیں لگانا ہے لہٰذا ان کی باتوں پر بھی غور کرتے ہوئے لائن اور لینتھ پر باولنگ کی تو وکٹوں کے حصول میں کامیابی ہوئی کیونکہ زور لگانے پر بال پیچھے گررہی تھی۔
0 Reviews