• جولائی 28, 2021

پوجا بھٹ نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی ادھوری نہیں اور میں نے اپنے لیے اسی طرزِ زندگی کو چنا ہے۔

پوجا بھٹ نے 2003 میں منیش مکھیجا سے شادی کی تھی اور 2014 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ فلم فیئر سے گفتگو کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ ہم خواتین دنیا میں کوئی بھی کامیابی حاصل کر لیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم میں سے بہت سی خواتین جب گھر آتی ہیں تو ہماری کامیابیوں کو یہ کہہ کر کم کر دیا جاتا ہے کہ ‘ہاں ٹھیک ہے ناں، تم نے نوبیل انعام جیت لیا مگر ابھی کھانے میں کیا ہے ؟۔

بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا کہ لوگ مجھ سے یہ پوچھتے ہیں کہ آپ دوبارہ شادی کیوں نہیں کرلیتیں ؟ اور میں انہیں یہ بتاتی ہوں کہ میری سوچ ‘اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگے ’ سے ‘اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگی’ میں تبدیل ہوچکی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دلیپ کمار نے خود کو مخصوص اداکاری تک محدود رکھا: نصیر الدین شاہ

Read Next

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے