
پنڈی بھٹیاں حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم شروع کر دی گئی۔ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضااور دیگر افسران نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پودے لگائے۔ ۔شجر کاری مہم کے دوران پانچ لاکھ پندرہ ہزار پودے لگائے جائینگے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے سکولوں،کالجوں،پارکوں،عوامی مقامات،سڑکوں کے کناروں اور دیگر مقامات پر پودے اور درخت لگائے جا رہے ہیں تاکہ ملک سے آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکیں،ملک کو سر سبز و شاداب بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے ہم سب کو اپنے حصے کے پودے اور درخت لگانا ہونگے
0 Reviews