• اکتوبر 22, 2021

پنڈوراپیپرز اسکینڈل، اب جے آئی ٹی کہاں ہے، مریم نواز کا سوال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سوال اٹھا یا ہے کہ پنڈوراپیپرز جیسے بڑے اسکینڈل سامنے آئے،اب جے آئی ٹی کہاں ہے، حکومتی انسپکشن کمیشن ان کی اے ٹی ایمز کیخلاف کیا تحقیقات کرے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے منتخب حکومت کیخلاف سازش کی، چیئرمین نیب کی توسیع غیر قانونی ہے۔
مریم نواز کی گفتگو سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے مریم نواز کی نئی درخواست پراعتراضات ختم کردیئے، مزید سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مریم نواز لوٹ مار کا جواب دینے کے بجائے دوسروں پر الزام عائد کر رہی ہیں۔ کسی نے ان کا مقدمہ انجینئرڈ نہیں کیا بلکہ پوری ن لیگ انجینئرڈ ہے، ان کی ایک مکمل تاریخ ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آریان کی واٹس ایپ چیٹ سے اہم شواہد ملے: این سی بی

Read Next

فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے