• اکتوبر 19, 2021

پنڈروا پیپرز میں مونس الہٰی کا نام،چودھری برادران نے پراپیگنڈہ قرار دیدیا

لاہور: پنڈورا پیپرز کے ہوشربا انکشاف میں اور ان میں پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما مونس الہٰی کا نام آنے کے بعد چودھری برادران کی جانب سے موقف جاری کرتے ہوئے اسے گمراہ کن پراپیگنڈہ قرار دیدیا گیا ہے۔

چودھری برادران کے ترجمان کے مطابق سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے فائلوں میں غلط اور گمراہ کن مواد بھرا گیا جبکہ ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کا کہناتھا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا گیا تاکہ ان کے خلاف ان بے بنیاد اعداد و شمار کی بنیاد پر کارروائی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘پنڈورا پیپرز’ :700پاکستانی بے نقاب،شوکت ترین،فیصل واوڈا،مونس الہٰی کا نام شامل

Read Next

وہی کمپنی اور وہی فلیٹ ہیں جو پندرہ سال سے ڈکلئیر ہیں:عبدالعلیم خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے