• اکتوبر 23, 2020

پنو عاقل: گھر کے سربراہ نے خاندان کے 10 افراد کو قتل کردیا

سکھر کی تحصیل پنو عاقل ميں ایک شخص نے اپنی بيوی، بہو اور بچوں سميت خاندان کے 10 افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کر ديا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالوہاب کو گھوٹکی کے علاقے عادل پور سے گرفتار کیا گیا جس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ ملزم کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔ واقعے میں ملزم نے اپنی بیوی، 4 بیٹيوں، 2 بیٹوں، بہو اور پوتا پوتی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ قتل کیے گئے بچوں کی عمر 5 سال تک ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی کچھ سال تک جیل میں رہا ہے اور بھتیجوں کے معاف کرنے پر جیل سے رہا ہوا تھا تاہم 2 سال بعد اس شخص کے ہاتھوں قتل کا حالیہ واقعہ پیش آیا۔ قتل کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے دیگر افراد کھیتوں پر کام کرنے گئے ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنوعاقل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایک ہی خاندان کے 10 افراد کا قتل ہوا ہے جوکہ افسوس ناک ہے لہٰذا واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ معلوم کیا جائے واقعے کی وجوہات کیا ہیں اور کیا فیملی مسائل کی وجہ سے واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے؟

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Breaking News: The Government Decided To Convene A Joint Sitting Of Parliament Tomorrow Evening

Read Next

A1tv I News Headlines | 01 PM | 19 August 2020

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے