• جنوری 16, 2021

پنسلوانیا کے معاملے پر ٹرمپ کو اپیل کورٹ میں بھی شکست

امریکی فیڈرل اپیل کورٹ نے بھی ٹرمپ کے ریاست پنسلوانیا میں دھاندلی کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل اپیل کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کیس کا کوئی میرٹ نہیں اور ٹرمپ کے وکلا نے کوئی مخصوص الزامات عائد نہیں کیے جب کہ اس حوالے سے کوئی ثبوت بھی نہیں دیے گئے۔ اس سے قبل امریکی لور کورٹ بھی پنسلوانیا میں ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوے کو مسترد کرچکی ہے جس کے بعد امریکی صدر کے وکلا نے لور کورٹ کے فیصلے کو وفاقی اپیل کورٹ میں چیلنج کیا اور عدالت سے فیصلے پرنظر ثانی کی استدعا کی گئی تھی۔ اپیل کورٹ کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہماری جمہوریت کی زندگی ہیں، دھاندلی کے الزامات سنجیدہ ہیں مگر الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دینے کا مطالبہ درست نہیں۔ جج کا کہنا تھا کہ الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت کی ضرورت ہے جو عدالت میں موجود نہیں ہیں۔ فیڈرل اپیل کورٹ کے فیصلے پر ٹرمپ کے وکلا نے سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اردو ادب میں جداگانہ عہد کی علامت، معروف ناول نگار بانو قدسیہ کا آج 92 واں یوم پیدائش

Read Next

او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے