• اکتوبر 26, 2021

پنجاب یونیورسٹی: پی ایچ ڈی کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل

لاہور: انسٹیٹیوٹ آف کمیونی کیشن اسٹڈیز پنجاب یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ، پی ایچ ڈی کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں 132 امیدواروں نے شرکت کی۔ 132 امیدواروں میں سے ایک بھی امیدوار 70 فیصد نمبر حاصل نہ کرسکا، درجنوں فیکلٹی ممبران بھی ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔ طلبہ نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق طلبہ نے الزام لگایا کہ ڈیپارٹمنٹ نے انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کا نام لے کر خود لیا، داخل نہ کرنے کے پلان کے باعث آؤٹ آف کورس سوالات دیئے گئے، انٹری ٹیسٹ سے 3 روز قبل سلیبس تبدیل کر دیا گیا، پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ بیلنس نہیں تھا۔

ڈین پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ سلیبس تبدیل کرتے ہوئے انگریزی کو بعد میں شامل کیا گیا، این ٹی ایس سے ٹرم اینڈ کنڈیشن پر اختلاف پیدا ہوگیا تھا، طلبہ کو فیل ہونے کے بعد یاد آیا کہ ٹیسٹ آؤٹ آف سلیبس ہے؟۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 13 October 2021 | A1 Tv News

Read Next

عوامی شخصیات کو ہراساں کرنا ہوا مشکل،فیس بک کے نئے قوانین کی تیاریاں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے