• اکتوبر 30, 2020

پنجاب یونیورسٹی فوج، پولیس شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دیگی

لاہور:پنجاب یونیورسٹی نے رواں سال داخلوں میں شہدا کے بچوں کے لئے خصوصی کوٹے کا اعلان کر دیا۔ پاک فوج اور پولیس کے شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ پنجاب یونیورسٹی نے شہدا کے بچوں کے لئے ہر شعبے میں دو دو سیٹیں مختص کر دی ہیں۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد نے اس حوالے سے کہا کہ بی ایس اور ماسٹرز کی سطح پر شہدا کے بچوں کو رواں سال سے خصوصی کوٹے پر داخلہ دیں گے۔ شہدا کے بچوں کو پانچ ہزار روپے ماہانہ سکالرشپ بھی دیا جائے گا۔ شہدا کے بچوں کو ہاسٹل میں مفت رہائش کی سہولت بھی میسر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوٹے کے علاوہ میرٹ پر داخلہ لینے والے شہدا کے بچوں کو بھی مفت تعلیم اور سکالرشپس دیں گے۔ شہدا کا ہم پر حق ہے، کچھ بھی کر کے ان کا حق ادا نہیں کر سکتے۔ شہدا کے خاندان کی ہر ممکن مدد ہر پاکستانی پر فرض ہے، شہدا کی بدولت آج ہم آزادی میں سانس لے رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان گرے لسٹ میں چلا گیا تو ملک کا مستقبل تاریک ہوجائے گا: علی محمد خان

Read Next

سندھ حکومت پراعتماد نہیں اس لیے پیسے نہیں دیئے: شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے