• اکتوبر 22, 2021

پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹے کی مختلف قیمتوں نے انتظامی امور پر سوالات اٹھا دیئے

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹے کی مختلف قیمتوں نے انتظامی امور پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے، بیس کلو آٹے کا تھیلا لاہور میں گیارہ سو، گوجرانوالہ میں تیرہ سو جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں چودہ سو روپے تک پہنچ گیا، شہریوں نے قیمت کنٹرول نہ ہونے کو حکومت کی ناکامی قرار دیدیا۔

پنجاب میں انتظامی نااہلی سے آٹے کی یکساں قیمتوں پر عمل درآمد نہ ہو سکا، مختلف شہروں میں دکاندار آٹے کی من پسند قیمتیں وصول کرنے لگے، پرائس کنٹرول اتھارٹی اور گندم کا ایک جیسا کوٹہ جاری کرنے کی پالیسی بھی ناکامی سےدوچار نظر آنے لگی۔

صوبے بھر کی فلور ملز کو یومیہ 19 ہزار میٹرک ٹن گندم کا اجرا ہونے کے باوجود بھی قیمتیں ایک جیسی نہیں ہوسکیں۔ لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 ، راولپنڈی میں 1160 روپے ہے۔ گوجرانوالہ میں آٹے کا تھیلہ 1300 جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں 1400 روپے میں فروخت ہورہا ہے، شہریوں نےبڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیدیا۔

آٹے کی یکساں قیمت نہ ہونا کس کی کوتاہی ہے، اہم ترین پرمعاملے پر حکومت کی جانب سے نوٹس کیوں نہ لیا گیا، معاملے میں غفلت کہاں برتی گئی، حکومتی خاموشی سے کئی سوال کھڑے ہوگئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: 12 سالہ بچے نے کار دوسری کار سے ٹکرا دی، روکنے پر پولیس اہلکار کا بیٹا بتاتا رہا

Read Next

Entertainment News | A1 Tv | 14 October 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے