• دسمبر 1, 2021

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں: یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت یاسمین راشد کہتی ہیں کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے گیارہویں سینڈیکیٹ اجلاس میں 10ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔ صوبائی وزیرصحت نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ساڑھے سات ارب روپے کے بجٹ، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ ہوسٹل کی تزئین وآرائش سمیت یوٹیلیٹی بلز، ہولی فیملی ہسپتال کے آکسیجن سپلائر کے بلز و دیگر بلوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پراگرامز کو بھی منظور کرلیا گیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا اجلاس میں کہنا تھا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو سولرائزیشن پرمنتقل کرنے اور رین ہارویسٹنگ پر بھی کام ہوگا۔ وزیراعظم کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر بنایا جائے گا۔ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں کے فضلہ کی تلفی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو ڈینگی کی صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے اور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

موٹروے سروس ایریاز پر مہنگائی کا طوفان، مسافروں کو دونوں ہاتھ لوٹا جانے لگا

Read Next

او آئی سی کےنمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف ال دوبے کا مظفر آباد کا دورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے