• ستمبر 26, 2021

پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیر ملک اسد کھوکھر کو محکمہ الاٹ

لاہور: پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیر ملک اسد کھوکھر کو ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کا محکمہ الاٹ کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے لاہور سے رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر محکمہ ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔ اسد کھوکھر نے دس اگست کو وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا تھا۔

ملک اسد کھوکھر پہلے بھی پنجاب کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں، وزیر اعلی کی منظوری کے بعد اسد کھوکھر کو محکمہ الاٹ کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 کشمیری شہید

Read Next

یو اے ای جانیوالے مسافروں کیلئے 7 ائیرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے