• دسمبر 1, 2021

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے،سی سی پی او لاہور بھی تبدیل

لاہور: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلےکردیئے گئے ہیں جس کے مطابق غلام محمودڈوگر کی جگہ فیاض احمددیو کو سی سی پی اولاہورتعینات کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس میں کئے گئے تقررو تبادلوں کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا بھی تبادلہ کردیا گیا، احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز تعینات جبکہ شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقرر کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو پراونشل ہائی وےپولیس کا سربراہ لگا دیا گیا ہے۔

منیر احمد شیخ کو ڈی آئی جی پولیس وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ ،اشفاق احمد خان آر پی او راولپنڈی اور بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی پی حافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات کردیئے گئے ہیں۔

کیپٹن (ر)بلال افتخار کو ڈی پی او چینیوٹ لگا دیا گیا، ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیرکو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کرکے ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے، مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور ،محمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور لگادیا گیا جبکہ ڈی پی او قصور عمران کشور کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر)منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا جبکہ سید ندیم عباس کو ڈی پی او خانیوال اورعلی وسیم کو ڈی پی او ڈی جی خان لگا دیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیصل قریشی کی گاڑی کو دبئی میں حادثہ

Read Next

اب رات کے اندھیرے میں عوام پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے: لیگی رہنما حمزہ شہباز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے