• جنوری 20, 2022

پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے: زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم ارشد گھرکی کے گھر کا دورہ کیا اور مرحوم کے بیٹے ابوبکر گھرکی سے والد کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی وویمن ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور صاحبزادے سفیان گھرکی بھی موجود تھے جبکہ زرداری نے پیپلز پارٹی کیلئے گھرکی خاندان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر پی پی شریک چیئر مین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کا میدان خالی نہیں چھوڑے گی، اگلے برس پنجاب اور لاہور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، لاہور اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے۔

گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ن لیگ والے ہماری دھرتی کیخلاف ہیں۔ جو ادھر مرنا نہیں چاہتا ۔اس کا یہاں کیا مسئلہ ہے؟

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مریم نواز نے جنید صفدر کی شادی سے متعلق بڑی درخواست کر دی

Read Next

محکمہ موسمیات کی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے