• ستمبر 19, 2021

پنجاب میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کا ہدف ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، محرم کی وجہ سے ویکسی نیشن میں کمی ہوئی، پنجاب میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کا ہدف ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وبا پھیل جائے تو ہمیں احتیاط کرنی چاہیے، زیادہ کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاتا ہے، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کریں، ویکسی نیشن ہو جائے تو وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، پنجاب کی تقریباً 35 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی، 2 لاکھ 80 ہزار افراد کو گھر جا کر ویکسین لگائی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلی پنجاب سے ٹوکیو اولمپکس کے کھلاڑیوں کی ملاقات، انعامی رقوم کے چیک دیئے

Read Next

شیراکوٹ: دریا سے نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے