• جنوری 27, 2023

پنجاب میں دھند، اہم شاہراہیں بند، ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا۔

ترجمان موٹریز پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو ٹھوکر سے کوٹ سرورتک ، موٹر وے لاہور ملتان ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ ، موٹر وے ایم فائیو کو شیر شاہ سے اوچ شریف تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو شدید دھند کے باعث سفر کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز عوام کی حفاظت کے پیش نظر بند کی جاتی ہیں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر سے پہلے ہیلپ لائن 130، ٹویٹر سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ہائی وے پر بھی گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ملتان میں دھند کے باعث انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، دبئی سے آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد ڈائیورٹ کر دی گئی، کراچی آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق شارجہ جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز منسوخ، جبکہ دبئی اور مدینہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وائرس کے حملے سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا

Read Next

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، بجلی کا نظام معطل، مکین پریشان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔