• دسمبر 5, 2021

پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد: پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، دوسرے میں شمالی پنجاب جبکہ آخری مرحلے میں وسطی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ایک مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں، بلدیاتی انتخابات کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات، انتظامی وسائل، افرادی قوت درکار ہوگی۔ حکومت جائزہ لے رہی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو سفارش کی کہ مرحلہ وار انتخابات کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دو مراحل میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز سامنے آئی۔ حکومت پنجاب کی اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ پنجا ب کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں تجویز بارے اعتماد میں لیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرائیل کے شام پر فضائی حملے میں 2 شہری جاں بحق

Read Next

اداکارہ غنا علی کے ہاں ننھی پری کی آمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے