• جنوری 19, 2022

پنجاب میں اسموگ: لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 356 پر پہنچ گیا

لاہور: پنجاب میں اسموگ کی شدت میں بدستور اضافہ جاری ہے۔ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 356 پر پہنچ گیا۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے۔

کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ آلودگی 495 ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ میں 484، بحریہ ٹاؤن میں 444، ڈی ایچ اے میں 478، انارکلی بازار میں 408، ماڈل ٹاؤن میں 451، ٹھوکر میں 437 ائیر کوالٹی انڈیکٹس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، گلگت اور ہنزہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں قلات اور کوئٹہ میں موسم شدید سرد رہنےکی پیشگوئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا نے 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 زندگیاں نگل لیں، 377 نئے کیسز رپورٹ

Read Next

بلدیاتی مسودہ قوانین،ق لیگ اور پی ٹی آئی میں وفاق کی سطح پر بھی ڈیڈلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے