• مارچ 7, 2021

پنجاب حکومت کا کل سےلاہور کے کئی علاقے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر  یاسمین راشد نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کل رات 12 بجے سے لاہور کے کئی علاقوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ کل رات 12 بجے کے بعد شاہدرہ، شاد باغ، ہربرنس پورہ کے علاقوں کو بند کررہے ہیں جب کہ گلبرگ کے کچھ علاقے نشتر ٹاؤن اور  علامہ اقبال ٹاؤن میں کچھ سوسائٹیز، والڈ سٹی اور  مزنگ کے علاقوں کو بھی بند کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو کم از کم 2 ہفتوں کے لیے بند کیا جائے گا تاہم اس دوران ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور فارمیسی کھلی رہیں گی جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور کے متعدد علاقوں میں کرونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا،  جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 388  اور  واپڈا ٹاؤن کے علاقوں میں 200 سے زائد کیسز ہیں۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ  لاہور کے متعدد علاقوں میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے اور شہر دیگر علاقوں کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

وزیر صحت پنجاب نے ہدایت کی کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے، صرف ماسک کے استعمال سے 50 فیصد تک وبا کے پھیلاؤ کو  روکا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔

صوبہ سندھ میں 53 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 52 ہزار سے زائد ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بالی وڈ فلم ’پی کے‘ کے سرفراز نے خود کشی کر لی

Read Next

پنجاب کا 2240 ارب روپے کا سالانہ بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے