• ستمبر 19, 2021

پنجاب حکومت کا قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن، مزید 210 کنال زمین واگزار

لاہور:  پنجاب حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن کے دوران مزید 210 کنال زمین واگزار کروا لی۔ اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروا جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ آج لاہور کےبدنام زمانہ قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن میں 26 کروڑ روپے مالیت کی مزید 210 کنال زمین واگزار کروائی گئی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ‏پچھلے ادوار میں سرکاری اور سیاسی سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کروائے جاتے تھے ‏ہم اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی 155,000 ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سےواگزار کروا چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آزاد کشمیرالیکشن میں جیت: وزیراعظم عمران خان عوام کے شکر گزار

Read Next

سینئر بھارتی اداکارہ جیانتی چل بسیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے