• جون 22, 2021

پنجاب بھر میں اسکولز کھولنے کا مراسلہ جاری

محکمہ ا سکول اینڈ ایجوکیشن پنجاب نے  صوبے بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے تمام اسکولز کھولنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پنجاب بھر میں 7 جون سے اسکولز کھولے جائیں گے لیکن کوئی بھی بچہ مسلسل 2 روز اسکول نہیں آئے گا۔

مراسلے کے مطابق متعلقہ حکام اسکولز میں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 10 جولائی کے بعد صرف دسویں سے بارہویں جماعت کے اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ کر لیا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں۔

بعد ازاں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے باہم مشورے سے فیصلے کئے گئے، گزشتہ سال ہم نے کچھ بچے امتحانات کے بغیر پاس کیے تھے، لیکن اس بار فیصلہ ہوا ہے کہ امتحانات دیئے بغیر کسی کو کوئی گریڈ نہیں ملے گا، امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے فیصلے آسان نہیں ہوتا، ہمیں بھی ان مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران اسکول بند ہونے اور کھلنے کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے بچوں نے یکسوئی کے ساتھ تعلیم پر توجہ نہیں دی، اور ان کی تعلیم متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اس بات پر قائم ہیں کہ امتحانات ہر صورت میں ہوں گے، تمام فیصلوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور نہ کوئی دباؤبرداشت کریں گے۔

وزیرتعلیم نے کہا تھا کہ تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پہلے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 24 جون کے بعد امتحانات لئے جائیں لیکن اب فیصلہ ہوا ہے کہ بچوں کو امتحانات کی تیاری کیلئے وقت دیا جانا چاہیے اور اب 10 جولائی کے بعد دسویں اور بارہویں کے امتحانات ہوں گے اور ان امتحانات کے بعد ہی دیگر امتحانات ہوں گے، جب کہ ہر پیپر میں مناسب وقفہ رکھا جائے گا تا کہ بچے تیاری کر لیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ طلباء کی کورس ورک پورا نہ ہونے کی شکایت درست ہے، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ نویں اور دسویں کے طلبا کی آسانی کے لئے صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کے پیپر دیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پریکٹیکل و باقی مضامین کے امتحانات نہیں ہوں گے، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کے بھی امتحانات صرف اختیاری مضامین میں لئے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی صدر نے خاتون اول کی سالگرہ ان کے ہمراہ پارک میں سائیکلنگ کرکے منائی

Read Next

صوفی کلام کا اثر دل اور روح پر ہوتا ہے :عابدہ پروین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے