• جنوری 17, 2022

پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا بسیرا، موٹر وے مختلف مقامات سے بند، پروازیں متاثر

لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے علاوہ فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور رشکئی سے پشاور تک موٹروے کو بند کر دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کا بسیرا، بعض مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ لاہور سے سمندری اور پنڈی بھٹیاں تک بھی موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

لاہور ائیر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا، دس سے زائد پروازوں کے مسافروں کو شیڈول متاثر ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News Bulletin | A1Tv | 14 December 2021

Read Next

کورونا وائرس سے مزید 370 افراد متاثر، 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے