• جولائی 6, 2022

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار، پنجاب میں مزید 2 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید 74 مریض رپورٹ ہوئے، صوبے میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 25 ہزار 13 ہے جبکہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 36 کیسز سامنے آئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 370 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدا 10 ہوگئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ن لیگ کو میچ فکسنگ کی عادت، انکو ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بدلنا چاہیے: ترجمان پنجاب حکومت

Read Next

پی ڈی ایم مسترد شدہ اور مایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔