• دسمبر 7, 2021

پنجاب اسمبلی: ق لیگ کے ساجد احمد پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین منتخب

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین کا انتخاب کر لیا گیا، مسلم لیگ قائداعظم کے رکن پنجاب اسمبلی ساجد احمد خاں بھٹی بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ نو منتخب چیئرمین کاکہنا ہے کہ احتساب کے عمل کوتیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2 کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ قائداعظم کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ساجد احمد خان بھٹی بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو منتخب ہوگئے، ساجد احمد خان بھٹی کا نام رکن اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی نے تجویز کیا، اراکینِ اسمبلی ملک محمد احمد خان اور خواجہ سلمان رفیق نے تائید کی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-2 کی چیئرمین شپ سید یاور عباس بخاری کے مستعفی ہونے سے خالی تھی۔ سید یاور عباس بخاری نے صوبائی وزیر بننے کے بعد چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا تھا۔

منتخب ہونے کے بعد چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو ساجد احمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اراکین کمیٹی کا شکریہ اد ا کرتا ہوں اور بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت اقلیت کے باوجود سینیٹ سے تین بل منظور کرانے میں کامیاب

Read Next

ٹی ٹونٹی سیریز، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے