
سعودی عرب میں پلاسٹک کے چاول کا کاروبار کرنے پر 47 کروڑ روپے جرمانہ اور 10 سال کی قید ہو گی۔
سعودی عرب میں پلاسٹک کے چاولوں کو مارکیٹ میں جانے سے روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدامات سوشل میڈیا پر ویڈیوز آنے کے بعد کیا گیے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں کچھ ڈیلرز کی وجہ سے پلاسٹک کے چاول سیل کیے جا رہے ہیں، جو مضر صحت ہو سکتے ہیں۔
فوٹیج میں کچھ لوگوں کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “پلاسٹک” کے چاول کو اصل چاولوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ اسے پکا نہ لیا جائے۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (SFDA) نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے کہ پروڈکٹ مقامی منڈیوں میں داخل نہ ہو، سعودی سرکاری ٹیلی ویژن الاخباریہ نے رپورٹ کیا۔
Tags: 92 news headlines 92 news headlines today a1 tv a1tv a1tv pakistan breaking news international news urdu latest news