• ستمبر 23, 2021

پشتونخواہ میپ کے عثمان کاکڑ کے انتقال سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ جاری

کوئٹہ:  پشتونخواہ میپ کے عثمان کاکڑ کے انتقال سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی، بیانات اور گواہی نہ آنے کی وجہ سے کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ عثمان کاکڑ کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا۔

سینیٹر عثمان کاکڑ کی ہلاکت سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی، کیس سے متعلق گواہی اور بیان قلم بند کرانے کے لئے کوئی شخص کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔

کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور نذیر احمد لانگو پر مشتمل تھا، بلوچستان حکومت نےعثمان کاکڑ کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن یکم جولائی کو تشکیل دیا تھا۔

عثمان خان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگنے کا واقعہ کوئٹہ میں 17 جون کوگھر میں پیش آیا تھا جسکے بعد 19 جون کو عثمان کاکڑ کوکراچی علاج کے لیے منتقل کیا گیا تاہم وہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پشتونخوا میپ اور عثمان کاکڑ کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ یا اقوام متحدہ کی سطح پر کمیشن کا مطالبہ کیا تھا جس پر صوبائی حکومت نے اس مطالبے کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت: مزید 95 افراد جان سے گئے، 4720 نئے مریض

Read Next

اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے