• جولائی 30, 2021

پشاور: گھر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

پشاور: پشاور کے علاقے محلہ سیٹھیاں میں گھر سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں 60 سالہ سرفراز احمد اور اس کی 2 بہنیں شامل ہیں جن کی عمریں 70 اور 65 برس ہیں۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کرتفتیش شروع کر دی۔

جس گھر میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ علی گل نامی شخص کا ہے جو کچھ عرصہ پہلے وفات پا چکا، مرنے والے علی گل کے بھائی اور بہنیں ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Read Next

کراچی میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے